پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار روپے پر آ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار روپے پر آ گیا

 ملک میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جیولرز کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 8,100 روپے سستا ہو کر 4,91,362 روپے پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 6,945 روپے کی کمی کے بعد 421,263 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 81 ڈالر سستا ہو کر 4,686 ڈالر پر آ گیا۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے گر کر 7,684 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 24,300 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے سے کم ہو گیا تھا۔