سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

عالمی مارکیٹ:

سونا 71 ڈالر کی کمی کے بعد 7,634 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر مہنگا ہو کر 7,713 ڈالر فی اونس پر تھا۔
مقامی مارکیٹ:

ایک تولہ سونا 7,100 روپے کمی کے بعد 4,86,962 روپے ہو گیا۔
دس گرام سونا 6,087 روپے کم ہو کر 4,17,491 روپے کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی 350 روپے سستی ہو کر 7,634 روپے پر آگئی۔
گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15,300 روپے مہنگا ہو کر 4,94,000 روپے سے تجاوز کر چکا تھا، جبکہ دس گرام سونا 13,117 روپے مہنگا ہو کر 4,23,578 روپے پر پہنچا تھا۔
ایک تولہ چاندی گزشتہ روز 200 روپے مہنگی ہو کر 7,984 روپے پر تھی۔یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر کم ہونے اور مقامی مارکیٹ میں ڈیمانڈ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہوئی ہے۔