"سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا"

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق:

فی تولہ سونا: نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے۔
10 گرام سونا: 1115 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر بڑھ کر 2565 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔یہ اضافہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ اور معاشی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔