کراچی؛ ایک ہی دن میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا

کراچی؛ ایک ہی دن میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا

کراچی: شوہروں کی فائرنگ سے بیویوں کے قتل کے دو واقعات، ایک ملزم فرار، دوسرا گرفتار

شہر قائد میں ایک ہی دن میں شوہروں کی فائرنگ سے بیویوں کے قتل کے دو سنگین واقعات پیش آئے۔ اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں گل شیر نے اپنی بیوی رخسانہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ کو 58 سالہ بتایا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب گلشن معمار کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں 22 سالہ اقصیٰ سولنگی کو اس کے شوہر اسماعیل چنہ نے تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔

 پولیس نے ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا ہے۔ اقصیٰ نے 6 ماہ قبل اسماعیل چنہ سے اپنے خاندان کی اجازت کے بغیر محبت کی شادی کی تھی، جبکہ اسماعیل پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے۔پولیس نے دونوں مقدمات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔