اوکاڑہ کے علاقے دھوبی بازار میں ایک افسوسناک واقعے میں بیوی نے مبینہ طور پر تین دیگر افراد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں مقتول کی بیوی سمیت چار افراد شامل ہیں، جن میں ایک اور خاتون اور دو مرد بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ مقتول کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو مقتول کی دوسری بیوی بتائی جاتی ہے۔اوکاڑہ پولیس نے مقتول کے بیٹے علی حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔