پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو وائرس کے متاثرہ کیس کی تصدیق کی ہے۔

 قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سالہ بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جس کے بعد اس کیس کو خیبرپختونخوا کا دوسرا پولیو کیس قرار دیا گیا ہے۔ صوبے میں اس سے پہلے کا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔مجموعی طور پر ملک بھر میں رواں سال پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سندھ سے 4، خیبرپختونخوا سے 2 اور پنجاب سے ایک کیس شامل ہیں۔ حکام نے عوام کو پولیو کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔