اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ: سابق شوہر نے سابقہ بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ: سابق شوہر نے سابقہ بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

اسلام آباد کے علاقے G-6/1-4 Islamabad میں ایک افسوسناک واقعے میں سابق شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی سابقہ بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی ملزم بلال نے چار روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔ واقعے کے بعد وہ مبینہ طور پر راولپنڈی سے اسلحہ لے کر اسلام آباد پہنچا اور گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی موجود تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔