کرپشن اوراختیارات سے تجاوز قابل قبول نہیں::بلال صدیق

 اردل روم کے انعقاد کا مقصد ماتحت عملے کو ریلیف فراہم کرنا ہے: سی سی پی او 

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سینٹرل پولیس آفس میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اردل روم کا گزشتہ روز جمعرات کو انعقاد کیا گیا ترجمان لاہور پولیس کیمطابق اردل روم میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ کے ملازمین ذاتی شنوائی کے لئے پیش ہوئے۔پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں تعینات پولیس افسران و اہلکار بھی اردل روم میں پیش ہوئے  سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد ماتحت عملے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثرمیکانزم موجود ہے۔ فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز کسی طرح قابل قبول نہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی عمل کی جائے گی۔ ڈویڑنل ایس پیز باقاعدگی سے اردل روم منعقد کریں۔ پولیس ملازمین سے متعلقہ امور کوفوری نمٹایا جائے۔ پولیس ملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔