لاہور دنیا کے286شہروں میں جرائم کے حوالے سے بہتر ہے، سنگین جرائم کم ہوئے،:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(خصوصی رپورٹ)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے لاہورپریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنرز میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضابھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر سلمان قریشی، جنرل سیکرٹری افضال طالب اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع صحافیوں کا کام جرائم کو رپورٹ کرنا ہے مگرکچھ عناصر کرائم رپورٹ نہیں کرتے بلکہ پراپیگنڈہ کرتے ہیں جس سے عالمی سطح پر ملکی بدنامی ہوتی ہے۔ لاہور میں سنگین جرائم میں کمی ہوئی، کوئی قبضہ گروپ یا بدمعاش یا انڈر ورلڈ نہیں ، پچھلے 3 سال میں10لاکھ کیسز حل کئے، ہزاروں منشیات فروش اور اشتہاری گرفتار کئے۔ خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں بھی واضح کمی ہوئی، خواتین اور بچوں کیخلاف جھوٹے مقدمات کی تعداد زیادہ ہے، زیادہ تر مخالفین کو پھنسانے کیلئے درج کرائے گئے۔ کرپشن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،عوام کرپشن کی شکایت پولیس حکام کو بتائیں۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے کہاخبر کو تحقیق کے بعد جاری کرناچاہیے۔ بعض لوگ مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے بچوں کو بھی استعمال کرتے ہیں، تفتیش کے بعد91فیصد مقدمات خارج ہوئے۔اس موقع پر فیصل کامران نے غیر تصدیق شدہ خبریں زیادہ تر غلط ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ جنکے پاس لائسنس ہے انہیں اسلحہ رکھنے سے منع نہ کیا جائے تاہم لائسنس کی پابندی بھی کرائی جائے۔لاہور میں کوئی آرگنائزڈ گینگز کام نہیں کر رہے، لاہور دنیا کے286شہروں میں جرائم کے حوالے سے بہتر ہے۔ ذیشان رضا نے کہا بچوں اور خواتین کیخلاف درج مقدمات99فیصد ٹریس ہوگئے ہیں، اغوا واقعات کونمٹاناترجیح ہے۔