اجلاس میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی(آپریشنز) اور ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک سونپ دیا۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کریمنل گینگزکے خلاف بروقت کارروائی یقینی بنائے جانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔اجلاس کے دوران پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اس دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مختلف امور زیر غور رہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈویڑنل ایس پیزاپنی سپرویڑن اور کمانڈ بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کرائم کنٹرول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی (آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی(آپریشنز) فیصل کامران،سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید،ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال اورڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔