ایس پی اقبال ٹاؤن کی کھلی کچہری، مسائل سنے

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے گئے اور موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ ایس پی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔