ایل ڈی اے 2 ہزار ورک چارج ملازمین 4ماہ کی تنخواہ سے محروم

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے کے 2 ہزار ورک چارج ملازمین4ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں،ملازمین کو جنوری سے اب تک تنخواہ نہیں ملی ، حکومت کی وضع کردہ ڈیڈ لائن گزر گئی مگر تنخواہ نہ ملی۔پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو چھوٹی عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا تھا ،شعبہ فنانس کے اعتراضات کی وجہ سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔