ریلوے کی 83 ارب آمدن،ملازمین تنخواہ سے محروم

گریڈ 6،7اور 8 کے سی ٹور ملازمین کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی، تاخیر معمول، ٹی اے ڈی اے ادا کرنے کا مطالبہ
لاہور (خصوصی رپورٹ ) محکمہ ریلوے کی ریکارڈ 83 ارب آمدن کے باوجود ملازمین کی مشکلات حل نہ ہوسکیں،ملازمین کو بروقت تنخواہیں مل سکیں اور نہ ہی ٹی اے ڈی اے۔ریلوے کے گریڈ 6،7اور 8 کے سی ٹور ملازمین کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سی ٹور ملازمین کو ہر ماہ 15 تاریخ کو تنخواہ ملتی ہے، مگر ہر ماہ کئی کئی روز تاخیر سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ریلوے پریم یونین نے ملازمین کو بروقت تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ صدر یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا تھا ملازمین کو 5 سال سے ٹی اے ڈی اے نہیں دیا گیا،تنخواہیں تاخیر سے ملنے کے باعث ملازمین شدید اذیت کا شکار ہیں، ریلوے نے وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر کئی سال سے ملازمین کو ان کے حق سے محروم رکھا ہے۔