مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد الا ئونس،جیلانی پارک میں ریسٹورنٹ منظور
لاہور ( کرائم رپورٹر ) پی ایچ اے کا 26ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس جیلانی پارک میں ہوا۔ چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کوایجنڈیپربریفنگ دی۔ ڈیلی پیڈ ملازمین کی تنخواہیں 37 ہزار ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی۔ مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد الا ئونس 2022 کی بیسک تنخواہ پرمنظورکیا گیا۔پارکوں کی اپ گریڈیشن اورڈویلپمنٹ ، پکنک پوائنٹ ، سیٹنگ پوائنٹس ،جیلانی پارک میں ریسٹورنٹ اورکینال ریسٹورنٹ ،ہارس اینڈ کیٹل شو کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریشن، کو آرڈی نیشن،ایم اینڈ او ، انجینئرنگ ، مارکیٹنگ ، ہارٹی کلچر کی بہتری کے حوالیسے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔