ٹریولنگ الائونس کی مد میں 82 لاکھ ڈیلی الائونس کی مد میں 16 لاکھ39 ہزار لئے
رینٹ الائونس کی مد میں 22لاکھ ، یوٹیلیٹی الائونس کی مد میں 8لاکھ79ہزار وصول کئے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی وزرا اور وزرا ئے مملکت نے رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تنخواہوں اور الائونسز کی مد میں 3 کروڑ 43لاکھ 56ہزار روپے وصول کئے ، وفاقی وزرا اور وزرا ئے مملکت کی تعداد 20ہے جس میں 18وفاقی وزرا اور 2وزرائے مملکت ہیں۔ وزرا نیبیرون ممالک دوروں پر ٹریولنگ الائونس کی مد میں 82 لاکھ، ڈیلی الائونس کی مد میں 16 لاکھ39 ہزار، ہائوس رینٹ الائونس کی مد میں 22لاکھ روپے، بنیادی تنخواہ کی مدمیں 93 لاکھ روپے، اندرون ملک ٹریولنگ الائونس کی مد میں 89 لاکھ 31 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الائونس کی مد میں 8لاکھ79ہزار روپے، یوٹیلیٹی الائونس گیس 95ہزارروپے، یوٹیلیٹی الائونس الیکٹرک سٹی کی مد میں ایک لاکھ 71 ہزار روپے، سمیت دیگر الائونسز وصول کئے ہیں ،بجٹ میں27کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔