گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)لوکل گورنمنٹ کے ملازمین 4ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، گھروں میں فاقے آ گئے۔سیکر ٹری یونین کونسل نے بتایا ہے گزشتہ4ماہ سے ضلع وہاڑی کی اکثر یونین کونسل کے سیکر ٹریز سمیت تمام ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں جس کی وجہ سے وہ انتہائی تنگدستی کا شکار اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔