ڈاکے چوریاں ،شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

 چوہنگ ،غازی آباد،,سبزہ زار،جنوبی چھاونی ، مزنگ میں وارداتیں 
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق چوہنگ میں فاروق سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں ناصر سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,سبزہ زار میں دلاور سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,جنوبی چھاونی میں نواز سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں زوہیب سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لیاقت آباد اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ گرین ٹاون اچھرہ اور مغل پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔