غازی آباد،بھاٹی گیٹ ،گرین ٹائون ، بادامی باغ ،رائیونڈ میں شہر ی لٹ گئے
دومقامات پر گاڑیاں،باغبانپورہ، مانگا منڈی ،شادمان سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ غازی آباد میں سلیم سے 1لاکھ20 ہزار و موبائل ،بھاٹی گیٹ میں عامر سے 1لاکھ 10ہزاروموبائل ،گرین ٹائون میں مجید سے1 لاکھ وموبائل ،بادامی باغ میں شہزاد سے 80 ہزار وموبائل ،رائے ونڈ میں مراتب سے ڈاکو 40 ہزار ،موبائل ودیگر سامان لے اڑے۔جنوبی چھائونی ،سول لائنز سے گاڑیاں،باغبانپورہ، مانگا منڈی اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔