لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں عدنان سے 2 لاکھ15 ہزار روپے موبآل فون اور دیگر سامان۔رنگ محل میں افضل سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون۔شالیمار میں کرامت سے 1 لاکھ 80 ہزار نقدی اور موبائل فون۔گلشن اقبال میں عارف سے 1 لاکھ 65ہزار اور موبائل فون۔کاہنہ میں عبدالسلام سے 1لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون, سندر میں سکندر سے 1لاکھ 30ہزار نقدی موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ہنجروال اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لئورمال ٹاون شپ اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔