3 سال :کرپشن پر 432 ملازموں کو سزائیں

 3500کو گرفتار کیا گیاسائبر کرائم ونگ کو ایف آئی اے سے زیادہ شکایات موصول ہورہیں، اسمبلی وقفہ سوالات
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیاکہ گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3500 سے زائد ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ کرپشن میں ملوث 432 ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔ سائبر کرائم ونگ کو ایف آئی اے کے مقابلے میں زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بتایاکہ ای او بی آئی نے مالی سال 2024-25کے دوران 385,000صنعتی و کمرشل کارکنان کے کل ہدف کے مقابلے میں 472636افراد رجسٹرڈ کئے ،وزیر مملکت طلال چودھری نے بتایاکہ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2206 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے۔ اب تک ایف آئی اے کے 51 لوگوں کو ڈسمس کیا گیا ۔