سعادت صدیق ، طیب ذاکر ،سلمان سیموئیل اور عثمان کیخلاف کارروائی، 3 ایس ڈی اوز برخاست ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور( کرائم رپورٹر )لیسکو انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزام میں 4 افسروں کو سزائیں سنا دیں،ایک ایکسین کو ایک سال کیلئے ایس ڈی او بنادیا اور تین ایس ڈی اوز کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ایکسین فیروز والا سعادت صدیق کو ایک سال کیلئے ایس ڈی او بنا دیا گیا۔ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر کو قصور وار ثابت ہونے پر فارغ کر دیا گیا۔ایس ڈی او مصطفی آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او عثمان کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو عباس علی نے افسروں کو سزائیں سنائیں، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔