چیف انجینئر، متعدد ایگزیکٹیو انجینئر، انجینئر اور سب انجینئر کی 2 گریڈ تک تنزلی، انکریمنٹ روکنے کا حکم، 3 انجینئر کی دوبارہ انکوائری ہوگی
گلگت بلتستان (یواین پی)گلگت بلتستان (جی بی) حکومت کے فیصلے پر بجلی کے اہم منصوبوں میں ہونے والی کرپشن اور بے قاعدگیوں کے الزامات ثابت ہونے پر ایک درجن افسران کو سزائیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ معائنہ کمیشن کی تحقیقات کے بعد انکوئری اور نظم و ضبط کی کارروائی مکمل ہونے پر سزاؤں کا تعین کر کے حتمی منظوری کے لیے فائل وزیر اعلیٰ جی بی کو بھجوا دی گئی تھی، جہاں سے گزشتہ ہفتے فائل پر فیصلہ دینے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سزا پانے والوں میں چیف انجینئر کے علاؤہ متعدد ایگزیکٹیو انجنئیرز، انجینرز اور سب انجینیرز شامل ہیں، جب کہ 3 انجینیرز جو ایس ڈی او کے طور پر کام کر رہے تھے، ان کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔حکم نامے میں 20 سے زائد افسران کو الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔نوٹفیکیشن کے مطابق اکثر افسران کی 2 گریڈ تنزلی اور 3 سے 5 سال تک انکریمنٹ روک دینے کی سزائیں دی گئی ہیں، جب کہ بعض کے 5 سے 6 سال کے انکریمنٹ روک دینے کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔