نشے میں دھت ملزم طاہر اور اس کے ساتھیوں نے دکان کا سامان اور کرسیاں توڑ دیں:متاثرہ دکاندار
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن سٹور مارکیٹ میں بااثر افراد نے ناشتہ نہ دینے پر دکاندار اور ملازمین پر تشدد کر ڈالا متاثرہ دکاندار کے مطابق ملزم طاہر اور اس کے ساتھیوں نے دکان کا سامان اور کرسیاں توڑ دیں اور 4سے 5 ملزمان نے دکان پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاملزمان ماڈل ٹاؤن پولیس کی موجودگی میں دھمکیاں دیتے رہے جبکہ پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔متاثرہ دکاندار کا مزید کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچی مگر ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی۔دکاندار نے الزام لگایا کہ ملزمان نشے میں دھت تھے اور پولیس سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔