432 کومبنگ آپریشن ،50 مشکوک گرفتار

24 گھنٹے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری، 132 عدالتی مفرور اور 57 مجرم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایسٹر کو پرامن بنانے کے تناظر میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 کومبنگ آپریشنز، 14857 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 50 مشکوک افراد حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے اور 1968 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری، 132 عدالتی مفرور اور 57 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 1 مجرم کیفرکردار کو پہنچایا گیا جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکمت کی فیملی پارکس میں ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہیں ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ/ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ خواتین و بچوں کو حراساں و آوازیں کسنے والے8 اوباش ملزمان گرفتار کیے گے۔ایف پی یو ٹیم نے پبلک پارکس میں غیر اخلاقی حرکات کرنے والے1 ملزم کو بھی گرفتار کیاڈولفن ایف پی یو ٹیموں نے 8 گمشدہ موبائل، پرس و دیگر قیمتی اشیاء مالکان کے حوالے کیں ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے مجموعی طور پر 35 گمشدہ بچوں و بچیوں کو والدین کے حوالے کیالاہور کی مختلف پارکس میں بچے رش کی وجہ سے اپنی فیملی سے علیحدہ ہوگے تھے۔بچے لاہور و دیگر اضلاع سے سیروتفریح کے لیے لاہور آئے تھے والدین نے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پارکس میں موجود فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ، 15 پر دی تھی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ متعلقہ ڈولفن، پی آر یو، ایف پی یو لاوارث بچوں کو دیکھ کر اپنی تحویل میں لے لیتی ہیںڈولفن و ایف پی یو ٹیمیں آپس میں کوارڈینیشن کر کے بچوں کے والدین کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کرتی ہیںڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایف پی یو شہریوں کے جان و مال کیلئے ہر وقت پرعزم ہیں۔