لوئر دیر کے جنگلات میں آگ شدت اختیار کر گئی، وسیع رقبے کو نقصان پہنچا

لوئر دیر کے جنگلات میں آگ شدت اختیار کر گئی، وسیع رقبے کو نقصان پہنچا

لوئر دیر میں جنگلات کی آگ شدت اختیار کر گئی، گھنے جنگلات اور وائلڈ لائف کو شدید نقصان پہنچا

دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں لگنے والی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے ماحولیاتی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔ آگ نے کئی کلومیٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے جنگلات اور جنگلی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ادارے، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، سول ڈیفنس اور مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مگر پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے میں پہاڑوں پر 20 سے زائد آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔