دیر لوئر میں طالبان کی فائرنگ، بارون پولیس چوکی کو آگ لگا دی گئی

دیر لوئر میں طالبان کی فائرنگ، بارون پولیس چوکی کو آگ لگا دی گئی

پشاور کے علاقے دیر لوئر میں تھانہ خال کی حدود میں واقع بارون پولیس چوکی کو طالبان نے آگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق آگ سے چوکی کو نقصان پہنچا لیکن اس وقت پولیس اہلکار چوکی پر موجود نہیں تھے کیونکہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسے خالی کروا دیا گیا تھا۔دوسری جانب طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید حملوں سے بچا جا سکے۔