لوئر دیر: پولیس چوکی بارودی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا

لوئر دیر: پولیس چوکی بارودی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا

لوئر دیر: باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے باعث یہ چوکی پہلے ہی خالی کر دی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے کی سیکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔