لندن (آئی این پی )اسرائیل کی حمایت کرنے والے برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی اسرائیل کو ظالم تسلیم کر لیا۔برطانوی صحافی نے اسرائیل کو ظالم مانتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق صحافی مہدی حسن کے موقف سے اتفاق کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پیئرز مورگن نے مہدی حسن کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ نے اسرائیل پر تنقید کی، میں اتنا ہی انکار کرتا رہا لیکن اب مزید انکار نہیں کرونگا۔