باپ نے سمندر میں گری بیٹی کو ظالم موجوں سے بچا لیا

 فلوریڈا(آئی این پی )باپ نے بیٹی کو بچانے کے لئے زندگی کی پرواہ کیے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگا دی، دیکھنے والے کو حیران رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک  شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد ڈوبنے سے بچا لیا۔ مذکورہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی کروز شپ چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈر ڈیل واپس آرہا تھا۔  کروز شپ کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی اچانک سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلئے لڑکی کا والد بھی سمندر میں کود گیا۔  تقریبا 10 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور بحفاظت واپس جہاز پر منتقل کردیا۔