راولپنڈی (آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ظالم نظام رائج کیا جارہا ہے ۔ عوام کی آواز کو بند کیا جارہا ہے۔ 27ویں ترمیم جس کے ذریعے آپ سے انصاف کا حق لے لیا جائے صرف پی ٹی آئی نہیں پوری پاکستانی عوام پر ظلم ہے ، اگر اس کے خلاف قوم کھڑی نہ ہوئی تو پھر بھیڑ بکریاں بنا دی جائے گی۔ عمران خان نے یہ بارہا کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے آپ کو کھڑے ہونا پڑے گا آپ مانگے گے تو ہی حق ملے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر اریسٹ وارنٹ پر دستخط کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا میں ان کو کہتی ہوں گرفتار کرلیں لیکن یہ گرفتار نہیں کرتے۔