ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کے بعد مشرقی تہران میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق خرم آباد میں فضائی حملے میں ایک عمارت تباہ ہوئی، ایک بچہ شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی سامنے نہیں آئی۔شمال مغربی شہر ارومیہ میں بھی فضائی حملے میں رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کی تعداد ابھی واضح نہیں۔بندر عباس میں ایرانی سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوا۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے حملوں کی ویڈیوز جاری کیں، جنہیں ایران کی دفاعی طاقت کا ایک حصہ قرار دیا گیا ہے۔