شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارتِ سیاحت کے ہیڈکوارٹرز کے قریب دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر دھماکوں کی نوعیت اور وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون دمشق کے دورے پر موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے اس ہوٹل کے قریب ہوئے جہاں میکرون کے قیام کی توقع تھی۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی سڑکیں بند کر کے سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے۔دوسری جانب شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون بحفاظت صدارتی محل پہنچ گئے، جہاں شامی صدر احمد الشرع نے ان کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایمانویل میکرون دمشق کا دورہ کرنے والے یورپی یونین کے پہلے بڑے رہنما ہیں۔