ضلع لکی مروت کے ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او صدر اعظم سمیت 7 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔
دھماکا دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی وجہ سے ہوا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور مزید نفری موقع پر روانہ کی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔