ایران کے دارالحکومت تہران کے مشرقی حصے میں ہفتے کے روز زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی آواز کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم بعد ازاں مقامی حکام نے وضاحت کی کہ یہ دھماکا جنگ کے دوران باقی رہ جانے والے گولہ بارود کو محفوظ طریقے سے تلف (کنٹرولڈ ڈسپوزل) کرنے کے عمل کے دوران ہوا۔مقامی اہلکار کے مطابق اس کارروائی سے شہریوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔اس سے قبل رہائشیوں نے تہران کے مشرقی علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی تھی، جس کے باعث دھماکے کی نوعیت اور مقام کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ تاہم حکام کی تحقیقات کے بعد واضح کیا گیا کہ دھماکا معمول کی کنٹرولڈ کارروائی کا حصہ تھا اور اس کا کسی ہنگامی صورتحال یا حملے سے تعلق نہیں۔