دوحہ میں زور دار دھماکے، قطری وزارتِ دفاع نے میزائل حملہ ناکام قرار دیا

دوحہ میں زور دار دھماکے، قطری وزارتِ دفاع نے میزائل حملہ ناکام قرار دیا

دوحہ میں آج صبح 6 بج کر 38 منٹ پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔

قطر کی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی خطرہ ختم کر دیا گیا ہے اور صورتحال اب معمول پر آ چکی ہے، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکام کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔قطری وزارتِ دفاع کے مطابق مسلح افواج نے ملک کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے کو بروقت ناکام بنا دیا۔ رپورٹس کے مطابق دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ ایک روز قبل بھی اسی نوعیت کی آوازیں گونجی تھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سمیت خلیجی ممالک حالیہ دنوں میں ڈرونز اور میزائل حملوں کی زد میں رہے ہیں، جس کے باعث خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے، اور آنے والے دنوں میں یہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔