وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر احساسِ شجر مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جو یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی شجرکاری مہم ہے۔
مہم کا ہدف ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانا ہے، جبکہ عوام بھی اپنی سطح پر حصہ لے رہے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے جنگلاتی رقبے میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔صوبے کے 285 مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری ہیں، اور مہم کی نگرانی کے لیے جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔