پنجاب میں "چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان" انیشیٹو کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت 48,368 ایکڑ رقبے پر درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی، گرین کور کو وسعت دینا، اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو سرسبز بنانا ہے۔
پلان کے اہم نکات:
کل ہدف: 42.5 ملین درخت لگائے جائیں گے۔
مالی سال 2024-25 کا ہدف: 8,496 ایکڑ رقبے پر 7.361 ملین درخت لگانے کا منصوبہ۔
بجٹ: 1,800 ملین روپے مختص کیے گئے، جن میں سے 1,085 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں (کل بجٹ کا 60%)۔
موسم بہار کی شجرکاری: 6,637 ایکڑ زمین پر 5.966 ملین درخت لگانے کا منصوبہ۔
مقامات: لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، مری، راولپنڈی، سرگودھا، مظفر گڑھ سمیت 300 سے زائد مقامات۔
شجرکاری کے مقامات: جنگلات، بیلا جات، نہروں کے کنارے، سڑکوں کے اطراف، پوٹھوہار کے پہاڑی علاقے، مری اور صحرائی خطے۔
پلانٹ کیے جانے والے درخت: سوہانجنا، چیڑ، نیم، کیکر، شیشم، سرس، بکائن، سمل، ارجن، اور مختلف پھل دار درخت۔
اب تک کی پیش رفت:
4,000 ایکڑ رقبے پر 2.73 ملین پودے لگائے جا چکے ہیں۔
منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور توقع ہے کہ یہ مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
مقاصد اور فوائد:
ماحولیاتی آلودگی میں کمی۔پنجاب میں سبزہ اور جنگلات کی بحالی۔حیاتیاتی تنوع میں اضافہ۔آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی۔پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں یہ مہم نہ صرف موجودہ بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی ایک سرسبز اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھے گی۔