کرک: بوتلوں اور گیلن میں پیٹرول کی فروخت پر 30 دن کے لیے پابندی عائد

کرک: بوتلوں اور گیلن میں پیٹرول کی فروخت پر 30 دن کے لیے پابندی عائد

ضلع کرک میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی بوتلوں اور گیلن میں فروخت پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے اور اس کا مقصد عوام کو زیادہ قیمتوں، غیر قانونی فروخت اور ذخیرہ اندوزی سے بچانا ہے۔ اس دوران بوتلوں یا گیلن میں پیٹرول کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کے دوران صرف سرکاری اور لائسنس یافتہ پیٹرول پمپس پر فیول کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں پابندی کی نگرانی کریں گی تاکہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے کرک میں پیٹرول کی بلیک مارکیٹ پر قابو پانے اور عام شہریوں کو مناسب نرخوں پر ایندھن فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی کے دوران اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لیے قبل از وقت تیاری کریں اور صرف لائسنس یافتہ اسٹیشنز سے فیول خریدیں۔