عائزہ خان کی اسکاٹ لینڈ چھٹیوں کی تصاویر وائرل، مداحوں کا ملا جلا ردعمل

عائزہ خان کی اسکاٹ لینڈ چھٹیوں کی تصاویر وائرل، مداحوں کا ملا جلا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں سے شیئر کی گئی ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میوزیم کی سیر کے دوران بنائی گئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ تصاویر میں اداکارہ بیج رنگ کی اسکرٹ اور اسپاگیٹی اسٹریپ ٹاپ میں نظر آ رہی ہیں۔تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کچھ مداحوں نے عائزہ خان کے نئے انداز، اسٹائل اور خوبصورت لُک کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر تنقید بھی کی۔کئی صارفین نے تبصروں میں کہا کہ وہ عائزہ خان کو ان کے روایتی اور پہلے والے انداز میں زیادہ پسند کرتے ہیں، جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے کا حق حاصل ہے اور ذاتی انتخاب کا احترام کیا جانا چاہیے۔

عائزہ خان کی تصاویر پر ہونے والی بحث کے باوجود ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کی تعریف کی اور ان کے سفر سے لطف اندوز ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ عائزہ خان کچھ عرصے سے ٹیلی وژن اسکرین سے دور ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق وہ جلد ہی اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر انٹری دینے والی ہیں۔