پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، بھارت میں آج عید منائی جائے گی‘خلیجی ممالک میںٹرو

سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی خلیجی ممالک  میں عید الفطر  منائی گئی ‘نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے
امریکہ ‘ایران، بنگلہ دیش، بھارت ‘روس ‘انڈونیشیا میں بھی آج عید ہوگی‘پاکستان کے مختلف شہروں میں عید الفطر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا‘عید الفطر آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی‘امریکہ ‘ایران، بنگلہ دیش، بھارت ‘روس ‘انڈونیشیا میں بھی آج عید ہوگی‘سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی خلیجی ممالک  میں عید الفطر  منائی گئی ‘نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ یمن، فلسطین ‘عراق ‘آسٹریلیا  اور اٹلی میں بھی عید منائی گئی