سعودی عرب‘یو اے ای سمیت کئی ممالک میں عید منائی گئی

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی میں نماز عید کا خطبہ دیا گیا‘ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی

مکہ مکرمہ(آن لائن )سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی  گئی،مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔مسجد الحرام میں نمازِ عید کی امامت حرمین شریفین کے امام نے کی جبکہ مسجد نبوی میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی میں نماز عید کا خطبہ دیا گیا۔عید کی نماز کے بڑے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد، عالم اسلام کی ترقی، اور فلسطین و دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کر دی گئی۔رائل سعودی فورسز کے ہیلی کاپٹرز مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی پر مامور ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔