اسلام آباد، لاہور، شیخوپور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا،مذہبی جوش وجذبے سے عید الفطرآج سوموار کو منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔گذشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، شیخوپور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔اس سے قبل اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ ۔قبل ازیں ماہرین کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور اتوارکی شام مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔