عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی بنیادوں پر یقینی بنایا جانا چاہیے، احکامات کے باوجود  رکاوٹ تشویشناک ہے: متن
 پشاور(یواین پی)  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے عیدالفطر پر ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہیں اور ان سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی کئی بار اٹھایا جا چکا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی بنیادوں پر یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات، انسانی سلوک اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان کے قانونی حقوق فراہم کیے جائیں، اور اس ضمن میں فوری ہدایات جاری کی جائیں