پی ٹی آئی پر پابندی تاریخی غلطی ہو گی ، عمران خان سے ملاقات کرائی جائے: شاہ محمود

 پی ٹی آئی کو کچلنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہو گا ، پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مبینہ منصوبہ مضحکہ خیز 
 لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی سیاسی اور تاریخی غلطی ہو گی۔لاہور میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ قومی مفاہمت اور اتفاق رائے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کو کچلنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہو گا ، پارٹی پر پابندی لگانے اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مبینہ منصوبہ مضحکہ خیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور کرنا عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو گی۔