نارتھ کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم دوران علاج دم توڑ گیا

نارتھ کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم دوران علاج دم توڑ گیا

واقعہ نارتھ کراچی، رحمانیہ موڑ کے قریب پیش آیا۔
فائرنگ کا تبادلہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوا۔زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد علی ولد دلاور دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملزم دو روز قبل شہری سے اس کی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین چکا تھا۔واردات کے بعد ملزم فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملوث ہوا۔فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار زوہیب بھی زخمی ہوا تھا.
ملزم کے ساتھی رمضان فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔گرفتار ملزم سے شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور دونوں موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جس سے اندازہ ہوگا کہ وہ پہلے بھی جرائم میں ملوث رہے ہیں یا نہیں۔