بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے زیرِ نگرانی تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق انہیں اینٹی وی اے جی ایف کا تیسرا انجکشن لگایا گیا اور بینائی کو میڈیکل بورڈ نے تسلی بخش قرار دیا۔علاج کے دوران آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور سیکیورٹی پروٹوکولز اپنائے گئے۔عمران خان کا علاج ڈے کیئر ایڈمیشن کے تحت کیا گیا اور طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل ہدایات، فالو اپ پلان اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ آئندہ بھی عمران خان کی طبی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی جاری رہے گی۔