عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے کیا۔
ذرائع کے مطابق ماہرین امراضِ چشم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تفصیلی جائزہ لیا اور علاج کے جاری عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ڈاکٹروں کے 2 رکنی پینل میں الشفاء کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمد عارف شامل تھے، جنہوں نے اتوار کو اڈیالہ جیل میں دوگھنٹے گزارے، تفصیلی چیک اپ اور ضروری ٹیسٹ کیے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے تازہ ترین رپورٹ اپوزیشن قیادت کو بھی فراہم کی، جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی کارکردگی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر عارف نے 24 اور 25 جنوری کی رات انجیکشن دیا تھا جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔میڈیکل رپورٹ میں معائنے کی مکمل تفصیلات شامل کی جائیں گی اور ماہرین کی رائے کے مطابق عمران خان کو وقت پر دوسرا انجیکشن لگانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کو آج ہی حکومت کو بھیجنے اور سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا امکان ہے۔