پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمینبیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام دیے ہیں، اور ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں اہلِ خانہ کے ساتھ ملاقات کروائی جائے تو تشویش ختم ہو جائے گی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرے گی، اور محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس چاہتے ہیں کہ سب میں اتفاق ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت چاہتی ہے کہ اختلافات کے بجائے مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔