لاہور میں موسم خوشگوار، آلودگی چھٹے نمبر پر؛ کراچی میں مطلع ابر آلود اور مرطوب

لاہور میں موسم خوشگوار، آلودگی چھٹے نمبر پر؛ کراچی میں مطلع ابر آلود اور مرطوب

لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم خوشگوار اور مطلع صاف ہے۔

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔شہر میں ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 165 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح درج ذیل ہے:

علامہ اقبال ٹاؤن: 250
ماڈل ٹاؤن: 179
برکی روڈ: 174
عسکری 10: 135
کراچی کا مطلع ابر آلود ہے اور موسم مرطوب ہے۔ مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ رات کے اوقات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مرطوب ماحول پیدا ہوا ہے۔