لاہور میں درجہ حرارت 37، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

لاہور میں درجہ حرارت 37، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

لاہور:شہر کا موسم خشک اور گرم ہے۔

 موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔